قذافی اسٹیڈیم سے واہگہ باڈر تک ڈبل ڈیکر بس سروس(کل) سے شروع ہو گی

 
0
715

لاہور دسمبر 8(ٹی این ایس)محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام قذافی اسٹیڈیم سے واہگہ باڈر تک ڈبل ڈیکر بس سروس کاکل( ہفتہ) سے آغاز ہوگا۔واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے کے لئے جانے والے اس بس سروس سے سفر کرسکیں گے۔ایک بس روزانہ ڈھائی بجے قذافی اسٹیڈیم ٹرمینل سے روانہ ہوگی اور واہگہ بارڈر سے شام ساڑھے 6بجے واپس ٹرمینل پہنچے گی۔ڈبل ڈیکر بس مین بلیوارڈ، جیل روڈ، لاہور کینال، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی واہگہ بارڈر پہنچے گی۔محکمہ سیاحت پنجاب کے منیجر آپریشن معظم نذید نے بتایا کہ بس میں 60مسافروں کی گنجائش موجود ہے اگر زیادہ بکنگ ہوئی تو دوسری بس بھی چلا سکتے ہیں۔