کرکٹ اور بالی ووڈ کے تعلق میں ایک اور اضافہ

 
0
704

سابق کرکٹر روی شاستری اور اداکارہ نمرت کور میں نزدیکیاں وقت کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئیں
56 سالہ روی شاستری اور 36 سالہ نمرت کور کے درمیان گزشتہ 2 سال سے تعلقات قائم ہیں‘بھارتی اخبار
ممبئی ستمبر 4 (ٹی این ایس)گزشتہ برس دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جانے والے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے لے کر ظہیر خان اور ساگریکا گاٹکے تک بہت سارے جوڑے ایسے ہیں جن کا تعلق بولی وڈ اور کرکٹ سے تھا۔ان ہی جوڑوں میں یوراج سنگھ اور ہزل کیج اور ہربجن سنگھ اور گیتا بسرا بھی شامل ہیں۔اور اب اطلاعات ہیں کہ اس سلسلے کی کڑی میں ایک اور اداکارہ اور کرکٹ کا اضافہ ہوا ہے۔اطلاعات ہیں کہ سابق بھارتی کرکٹر، کوچ اور کمنٹیٹر روی شاستری اور بولی وڈ اداکارہ نمرت کور کے درمیان قربتیں بڑھیں۔

بھارتی اخبار اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ 56 سالہ روی شاستری اور 36 سالہ نمرت کور کے درمیان گزشتہ 2 سال سے تعلقات قائم ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کے درمیان 2015 میں جرمن کارساز کمپنی کی جانب سے ایک کار کو متعارف کرائے جانے کے اشتہار میں کام کرنے کے بعد دونوں میں نزدیکیاں ہوئیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ دونوں کو گزشتہ 2 سال کے درمیان متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔خبر سامنے آنے کے بعد اداکارہ نمرت کور نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ان خبروں کو فکشن پر مبنی افواہیں قرار دیا۔انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘انہوں نے اپنے متعلق شائع ہونے والی خبریں پڑھیں، جو فکشن سے زیادہ کچھ بھی نہیں تھیں۔نمرت کور نے مزید لکھا کہ حقائق کے بغیر فکشن کو شائع کرنا دوسرے کے لیے تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ایسی باتیں کرنے والوں کو بتایا کہ انہیں آئس کریم پسند ہے اور وہ آج کے دن اور موسم کو انجوائے کر رہی ہیں۔ دوسری جانب روی شاستری نے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔