ممبئی اکتوبر 9 (ٹی این ایس)بالی ووڈ ادا کار سلمان خان کے خلاف ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 11 میں شامل زبیر خان نے مقدمہ درج کرادیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق زبیر خان نے سلمان خان کے خلاف ممبئی کے لوناوالا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ سلمان خان نے انہیں دھمکایاہے کہ وہ انہیں انڈسٹری میں کام کرنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے، اس کے علاوہ سلمان خان نے کہا ہے کہ جب میں گھر سے باہر نکلا تو وہ مجھے اپنا پالتو کتا بنادیں گے۔زبیرخان کی جانب سے دائر کی جانے والی ایف آئی آر پر سلمان خان کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔