سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کی کارروائی ٗ چار مبینہ دہشتگرد گرفتار ٗ اسلحہ بر آمد

 
0
23252

پشاور اکتوبر 9(ٹی این ایس)سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے طورہ وٹی اوٹاپہاڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ٗ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں جہانزیب، گلستان، داؤد خان اور ہمایوں خان شامل ہیں جبکہ چاروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 2 ڈیٹو نیٹر، سیفٹی فیوز اور 2 دستی بموں سمیت 7 کلو گرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس نے چاروں کے خلاف کوہاٹ میں دہشت گردی اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لئے دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا