گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں بحری جہازمیں آگ لگ گئی

 
0
6288

حب ،اکتو بر15(ٹی این ایس): گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں بحری جہازمیں آگ لگ گئی،میونسپل کمیٹی کی ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گڈانی میں بحری جہازمیں آگ لگ گئی۔ بحری جہازمیں جمع کچرے کے ڈھیرمیں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں بحری جہازمیں آگ لگ گئی ہے۔ میونسپل کمیٹی کی ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ بحری جہاز میں آگ لگنے کے واقعے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔