وزیر خارجہ سے آزاد کشمیر کے صدر کی ملاقات ٗ مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال 

 
0
383

کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہرسطح پرتعاون کے لئے کھڑے ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 
پاکستان او ایچ سی ایچ آرکی رپورٹ کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے سیشن سمیت ہربین الاقوامی فورم پر اٹھائے گا ٗملاقات میں بات چیت 
اسلام آبادستمبر 4(ٹی این ایس) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی حکومت اورعوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہرسطح پرتعاون کے لئے کھڑے ہیں ٗ پاکستان او ایچ سی ایچ آرکی رپورٹ کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے سیشن سمیت ہربین الاقوامی فورم پر اٹھائے گا ۔منگل کو صدرآزاد جموں کشمیرسردارمسعود خان نے دفترخارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

صدرآزاد جموں کشمیرنے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو منصب سنبھالنے پرمبارک باد دی۔ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں موجودہ صورتحال پربات چیت سمیت ظلم و بربریت پراوایچ سی ایچ آرکی رپورٹ پربھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقات کرنے کے لئے کمیشن بنانے اورروک تھام کے لئے رپورٹ کی سفارشات کو خوش آئند قراردیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان او ایچ سی ایچ آرکی رپورٹ کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے سیشن سمیت ہربین الاقوامی فورم پر اٹھائے گا اورپاکستانی حکومت اورعوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہرسطح پرتعاون کے لئے کھڑے ہیں۔