سینیٹر رحمان ملک کی ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد،امید ہے نئے صدر جمہوریت و وفاق کی مضبوطی کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کریں گے،رحمان ملک

 
0
557

اسلام آباد ستمبر 5(ٹی این ایس)چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ڈاکٹر عارف علوی صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خوشی ہے کہ ملک میں جمہوری عمل کا ایک اور باب مکمل ہوا۔بدھ کے روز جاری بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہے اور جمہوریت کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان میں جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی کوششیں و قربانیاں سب سے بڑھ کر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے نئے صدر عارف علوی جمہوریت و وفاق کی مضبوطی کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کرئنگے۔ اللہ تعالی عارف علوی کو بطور صدر پاکستان ملک و قوم کی مفاد میں فرائض انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آج پاکستان کو مختلف مسائل و چیلنجر کا سامنا ہے جنکے حل کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔