کراچی پولیس کا چھاپہ؛ مشکوک حرکات پراداکاربیگم نوازش علی اوردیگرگرفتار

 
0
715

علی سلیم اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس

کراچی ستمبر 5(ٹی این ایس) پولیس نے کلفٹن کے ایک مکان میں کارروائی کرتے ہوئے علی سلیم عرف بیگم نوازش علی سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرلیا۔زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے مغوی بچے اور اغواکاروں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران مغوی بچہ اور اغواکار تو نہیں ملے لیکن وہاں موجود افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد میں اداکار علی سلیم عرف بیگم نوازش علی بھی شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران گھر سے شراب اور دیگر اشیا ملی ہیں جن کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کراچی جنوبی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ بنگلے میں موجود افراد کو مشکوک حرکات کرتے ہوئے پایا گیا۔