پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑنے کی پیش کش ملی ہے‘فاروق ستار

 
0
291

کراچی ستمبر 5(ٹی این ایس)ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انہیں این اے247 پر پی ٹی آئی کی طرف سے ضمنی الیکشن لڑنے کی پیش کش ہوئی ہے۔کراچی سٹی کورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے بتایا کہ انہیں اپنے اور پی ٹی آئی کے مشترکہ دوستوں نے عارف علوی کی خالی ہونے والی نشست این اے 247سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی پیشکش کی ہے۔اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ وہ اپنی پرانی پالیسی پر کار بند ہیں اور انتخابی نتائج کے خلاف ٹریبونل میں جائیں گے۔