پولیس سروس  کے گریڈ 19 سے 21 کے 6 افسران کا تبادلہ، تین کو انٹلی جنس  بیورو (IB)    سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جبکہ دو کو  خیبر پختونخواہ اور پنجاب سے انٹلی جنس  بیورو (IB) بھیجا گیا

 
0
485

اسلام آباد، ستمبر 06(ٹی این ایس): وفاقی حکومت نے پاکستان پولیس سروس  کے گریڈ 19 سے 21 کے 6 افسران کا تبادلہ کیا ہے جن میں  سے  تین کو انٹلی جنس  بیورو (IB)    سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جبکہ دو کو  خیبر پختونخواہ اور پنجاب سے انٹلی جنس  بیورو (IB) بھیجا گیاہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹفکیشنز کے مطابق  گریڈ 21 کے سردار علی خان ، گریڈ 20 کے عبدالخالق  شیخ  اور  گریڈ 19 کے ساجد کیانی  کو انٹلی جنس  بیورو سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بلایا گیا ہے۔ گریڈ 19 کے کیپٹن (ر)  رومیل اکرم، م گریڈ 20 کے محمد فاروق  مظہر  اور  گر یڈ  19  کیپٹن (ر)   طاہر ایوب خان  کی خدمات کو  بالترتیب حکومت پنجاب و خیبر پختونخواہ سے  منتقل کرکے انٹلی جنس  بیورو صوابدید پہ رکھا گیا ہے۔