یوم دفاع کے حوالے سے جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا انعقاد ، وزیر اعظم ، آرمی چیف ، وزراء، شہباز شریف سمیت سیاستدانوں،  کھلاڑیوں اور شوبز سے وابستہ افراد اور شہدا ءکے اہل خانہ اور غازیوں ا خصوصی طور پر شرکت کی

 
0
342

راولپنڈی ، ستمبر 06(ٹی این ایس): یوم دفاع کے حوالے سے جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا انعقاد ، وزیر اعظم ، آرمی چیف ، شہدا ءکے اہل خانہ اور غازیوں نے خصوصی طور پر شرکت کی ، 1965کی جنگ کے حوالے سے دستاویز ی فلم اور جنگی نغمے بھی پیش کئے گئے ۔شرکاپا ک فوج کے شہدا کی قر بانیوں کے حوالے سے آئی ایس پی آر کی خصوصی ڈاکیو منٹری دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کی مرکزی تقریب کا باضابطہ انعقادجی ایچ کیو رالپنڈی میں ہوا ، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا ،اس موقع پر  تمام شرکا نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے ،اس پر وقار تقریب میں وزیر اعظم عمران خان ،خاتون اول محترمہ بشریٰ عمران ،وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک ،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر خزانہ اسد عمر ،شیخ رشید احمد ،فواد چوہدری ،  اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،سینیٹر سیری رحمان و دیگر ارکان پارلیمنٹ، غیر ملکی سفاتکاروں اور اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر شہدا ءکے اہلخانہ اور غازیوں اور ان کے اہلخانہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا ۔ تقریب میں 6ستمبر کے حوالے سے دستاویزی فلم دکھائی گئی جس میں 6ستمبر 1965کی جنگ کے موقع پر صدر ایوب خان کی تقریر بھی سنائی گئی جس نے قوم میں ایمانی قوت کا پارہ بھر دیا تھااور وہ اپنے سے کئی گنا طاقتور دشمن سے ٹکرا گئی اور اس کے لاہور جم خانہ میں جام اڑانے کے خوابوں کو تعبیر بی آربی کے کناروں پر خاک چا ٹ کر پانے پر مجبور کردیا تھا ۔آئی ایس پی آر کی خصوصی ڈاکیو میٹری بھی پیش کی گئی جس کو دیکھ کر کر تقریب کے شرکا آبدیدہ ہوگئے ۔اس کے علاوہ ملک کے معروف گلو کاروں نے ملکی نغمے گا کر شہداءاور غازیوں کوخراج تحسین پیش کیا جبکہ پاک فوج کی دشمن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں اور شہادتوں کے حوالے سے آئی ایس پی آر کی خصوصی ڈاکیومنٹری پیش کرنے کا مقصد شرکائے تقریب اور قوم کو پاک فوج کی قربانیوں، ماٹو اور عزم سے آگاہ کرنا تھا ۔