یوم دفاع :ڈی آئ جی پی ایسٹ اور ایسٹ زون، پولیس کے افسران و جوانوں کی جانب سے پولیس، پاک افواج، رینجرز اور دیگر سکیورٹی اداروں کے شہداء کی خدمت میں خراجِ عقیدت پیش

 
0
435

کراچی ، ستمبر 07(ٹی این ایس): یوم دفاع کےموقع پرڈی آئ جی پی ایسٹ اور ایسٹ زون، پولیس کے افسران و جوانوں کی جانب سے پولیس، پاک افواج، رینجرز اور دیگر سکیورٹی اداروں کے شہداء کی خدمت میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک دشمن عناصر کیخلاف بھرپور انداز میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنی جانوں کےنذرانے پیش کرتے ہوئے دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنایا اور ہمارے ہموطنوں کے لئے اس ملک کی گلیوں اور شاہراہوں کو محفوظ بنایا۔

اس موقع پر پاکستان کے بہادر شہریوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی پولیس، مسلح افواج، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ دہشتگردوں، ملک دشمنوں اورجرائم پیشہ لوگوں کے خلاف جدوجہد کی اور قربانیوں کی تاریخ رقم کی۔شہداء کی فیملیز خصوصی تحسین کی مستحق ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کی قربانی دے کر اس جنگ میں سب سے بڑا حصہ ڈالا۔شھداء کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے اس سال 6 ستمبر کے موقع پر  ملیر ، کورنگی  اور  شمالی و غربی اضلاع کے تمام تھانوں میں شھداء کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شھداء کی فیملیز سے ملاقات کرکے ان کیساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا  گیا اسکے علاوہ پولیس شھداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملیر  میں  این ای ڈی یونیورسٹی سے جبکہ ضلع ویسٹ سے پیپلز چورنگی سے مزار قائد تک ریلیاں نکالی گئیں۔ مزار قائد کے قریب شھداء کے لئے قرآن خوانی کا  بھی اہتمام کیا گیا۔جبکہ  پولیس ہیڈکوارٹرز ایسٹ زون میں بھی شھداء کے لئے قرآن خوانی کرنے کے علاوہ فری میڈیکل کیمپ کا بھی  انعقاد کیا گیا۔