مذاکرات کی بحالی کیلئے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک ماحوال تیار کرنا ہوگا کیونکہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ہیں: وی کے سنگھ

 
0
399

نئی دہلی، ستمبر 08 (ٹی این ایس):بھارتی امور خارجہ کے وزیر مملکت وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بحالی کیلئے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک ماحوال تیار کرنا ہوگا کیونکہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں وی کے سنکھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی صرف اسی وقت ممکن ہے جب پاکستان دہشتگردی کو فروغ بند کردیے اور کشمیر میں سرحد پار کی دراندازی پر پابندی لگائے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے بحالی کیلئے سازگار ماحول تیار کرنے کی ذمداری پاکستان کی ہے اور جوں ہی پاکستان اپنے وعدوں کو عمل میں لانے کی شروعات کریگا مذاکرات کا بگل بجایا جائیگا ۔