اسلام آباد میں لڑکیوں سے زیادتی,پولیس با اثر ملزمان کی پشت پناہی کرنے لگی ،متاثرین

 
0
445

اسلام آبادستمبر 8(ٹی این ایس) اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں دو لڑکیوں کو مبینہ طور پر نو دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ متاثرین نے پولیس پر ملزمان کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا ہے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں دو بچیوں کو اغواء کر کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس با اثر ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے ہمیں دھمکا رہی ہے۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزمان اختر علی، محمد خلیل، شاہ زیب اور شاہد نے ہمیں اغواء کیا۔ ملزمان ہمیں نشہ آور اشیاء کھلاتے رہے اور نو دن تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ درخواست دینے تھانے گئے تو پولیس نے ہمارے خلاف مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی۔