وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے

 
0
644

عمران خان نے دونوں بیٹوں کو بطوروزیراعظم حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی

اسلام آبادستمبر 8(ٹی این ایس) وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان آج صبح قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ قاسم اور سلیمان اپنے والد سے ملنے آئے ہیں، دونوں اپنے والد کے ساتھ بنی گالہ میں 4 روز قیام کریں گے۔عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد سے ان کے بیٹوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ عمران خان نے گزشتہ ماہ 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تاہم انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں اپنے بیٹوں کو شرکت کرنے سے منع کردیا تھا۔