عارف علوی آج صدر مملکت کے عہد ے کا حلف اٹھائیں گے

 
0
361

اسلام آباد، ستمبر 09 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء  عارف علوی آج ملک کے 13 ویں صدر  کے طور پر  عہد ے کا حلف اٹھائیں گے ، وزیر اعظم عمران خان اور تینو ں مسلح افواج کے سربراہان تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے ۔

تقریب حلف برداری آج ایک بجے ہوگی ، نو منتخب صدر سے چیف جسٹس ثاقب نثار صدر پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے ۔ نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ایئر چیف اور نیول چیف سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔

تقریب حلف برداری کے لئے دعوت نامے بھجوادیئے گئے ہیں۔ حلف برداری کے بعد مسلح افواج کی جانب سے نو منتخب صدر کوگارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔