صدر ممنون حسین پورے اعزار و تکر یم کے ساتھ ایوان صدر سے رخصت

 
0
619

اسلام آباد،ستمبر 09 (ٹی این ایس):صدر ممنون حسین کا عرصہ صدارت پورا ہونے پر الوداعی گارڈ آف آنر دیکر نہایت عزت و تکر یم کے ساتھ ایوان صدر سے رخصت کردیا گیا ، نو منتخب صدر عارف علوی کل صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین کو مدت کی تکمیل پر عہدہ صدارت سے سبکدوشی کے انتہائی عزت اور احترام کے ساتھ ایوان صدر سے رخصت کردیا گیاہے ۔ اس موقع پر مسلح افوا ج کی جانب سے ممنون حسین کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ,صدر نے ایوان صدر کے سول و ملٹری افسران سے مصافحہ کیا جس کے بعد ممنون حسین کوگاڑی تک لے جایا گیا اور وہ ایوان صدر سے روانہ ہوگئے ۔

نومنتخب صدر عارف علوی  آج صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نومنتخب صدر سے عہدے کاحلف لیں گے جس کے بعد صدر پاکستان کو مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔عارف علوی صدر ممنون حسین کا عرصہ مکمل ہونے پر پاکستان کے 13ویں صدر منتخب ہوئے ہیں ۔