پشتین بائی پاس پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، 3 لیویز اہلکار شہید ، 2 افراد زخمی

 
0
344

پشتین ستمبر 14 (ٹی این ایس) : پشتین بائی پاس پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشتین کے علاقہ میں بائی پاس کے قریب اسسٹنٹ کمشنر کے قریب ہی دھماکہ ہوا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 3 لیویز اہلکار شہید اور 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور ریسکیو جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر گاڑی میں موجود نہیں تھے البتہ دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ ریسکیو عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی زخمیوں کو طبی امداد دی جس کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دئے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔