عمران خان اکتوبر کے وسط میں چین کا دورہ کریں گے

 
0
627

وزیراعظم عمران خان سی پیک سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے
اسلام آباد ستمبر 28 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان اکتوبر کے وسط میں چین کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان سی پیک سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے۔عمران خان کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی چین جائے گا۔عمران خان چین کے ساتھ سی پیک سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔عمران خان کا وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد یہ دوسرا سرکاری دورہ ہو گا،عمران خان نے اس سے قبل سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا تھا۔
اور سعودی عرب کے بعد عمران خان پاکستان کے دوست ملک چین کا دورہ کریں گے۔عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو بہت پزیرائی ملی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں10ارب ڈالرکااقتصادی معاہدہ بھی ہوا۔زرائع نے بتایا کہ سعودی عرب سی پیک منصوبے کے تحت گوادرمیں آئل سٹی بنائےگا، پاکستان نے سی پیک میں سعودی عرب کی شراکت داری کیلئے چین کوبھی آمادہ کرلیا۔
ایک اور میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے چین پاکستاناقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک)میں سعودی عرب کو تیسرا شراکت دار بنانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اکتوبر میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے الگ الگ اعلیٰ سطحی وفود پاکستان آئینگے ،ْ دونوں ممالک کے ساتھ اہم معاہدے کئے جائینگے اس سلسلے میں سعودی فرمانروا کی تجویز پر اعلیٰ سطح کی مشاورتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ،ْ فیصلے پرچین کو اعتماد میں لیا ہے ،ْ جو معاہدے ہوں گے شفاف اور واضح ہوں گے ،ْپاکستان بھارتکے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے ،ْاگر بھارت کے ساتھ تجارت کی جائے اور پاکستان کے ذریعے افغانستان تجارت کا راستہ کھول دیا جائے تو براہِ راست اثر سی پیک پر پڑیگا جس سے پاکستانیوں کی قسمت بدل جائیگی۔