پانچ ننھے منے بہن بھائی سپریم کورٹ پہنچ گئے

 
0
1304

اسلام آباد ستمبر 28 (ٹی این ایس): فارورڈ پبلک سکول شمس آباد راولپنڈی کے پانچ ننھے منے بہن بھائی سپریم کورٹ میں اپنی پرنسپل کے خلاف سکول سے نکالنے کی شکایت لیکر اپنے والد کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئے

بہن بھائیوں میں بڑی چھٹی کلاس کی طالبہ ملائکہ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی پرنسپل کے گھر ٹیوشن پڑھنے جایا کرتے تھے،ٹیوشن پڑھنے جانا بند کیا تو پرنسپل نے سکول سے نکال دیا ہے،ہمیں پڑھائی کا شوق ہے،

اپنے مستقبل کی خاطر اپنے والد رشید کے ہمراہ سپریم کورٹ ہیومن رائٹس سیل میں درخواست دائر کرنے کیلئے آۓ ہیں