پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ کی حقیقت کھول کر رکھ دی

 
0
358

یہ نہیں بھولنا چاہیےکہ طالبان کو کس نےتربیت دی تھی،ہم اکثربھول جاتےہیں کہ حالات کےساتھ دوست بھی بدل جاتےہیں،وزیر خارجہ
نیویارک ستمبر 28 (ٹی این ایس): پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے تگڑے بیان نے امریکہ کی حقیقت کھول کر رکھ دی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ نہیں بھولنا چاہیےکہ طالبان کو کس نےتربیت دی تھی،ہم اکثربھول جاتےہیں کہ حالات کےساتھ دوست بھی بدل جاتےہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ نہ صرف جنرل اسمبلی کے اجلاس کے اندر بلکہ اس کے باہر بھی پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھ رہے ہیں۔
ایک جانب وزیر خارجہ جہاں غیرملکی رہنماوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں وہیں غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی اپنا موقف بیان کر رہے ہیں۔آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے تگڑے لفظی وار نے امریکہ کی بولتی بند کر دی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی طاقت کےطور پرامریکاخصوصی حیثیت چاہتا ہے جبکہ پاکستان امریکاکےساتھ دوستی چاہتا ہےلیکن استثنائی بنیادوں پرنہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابقہ پاکستانی حکومتیں طالبان کی حامی نہیں،ملکی مفاد کی حمایت کرتی رہی ہیں۔طالبان کے معاملے پر انہوں نے امریکا کو ماضی یاد کرواتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں بھولنا چاہیےکہ طالبان کو کس نےتربیت دی تھی،ہم اکثربھول جاتےہیں کہ حالات کےساتھ دوست بھی بدل جاتےہیں۔بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کےساتھ جنگ آپشن نہیں۔یاد رہے کہ اسی طرح کے بیانات شاہ محمود قریشی نےبھارت کے حوالے سے بھی دئیے جس میں انہوں نے بھارت کی حقیقت کھولتے ہوئے دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔