وزیر جیل کا کوٹ لکھپت کا اچانک دورہ، جیل حکام نے ہوم سیکرٹری کو زبردستی دورے کی شکایت کر دی

 
0
358

وزیر جیل خانہ جات اور6 لوگ جیل میں زبردستی داخل ہوئے،انہوں نے ہم سے چابیاں اور واکی ٹاکی چھین لئیے۔وزیر جیل غیر قانونی طور پر خطرناک قیدیوں سے بات چیت کرتے رہے،جیل حکام کا خط
لاہور ستمبر 28 (ٹی این ایس): وزیر جیل خانہ جات زوار وڑائچ کا اچانک کوٹ لکھپت کا دورہ،سپرنٹنڈنٹ جیل نےوزیرجیل کےدورےکوزبردستی جیل میں گھسناقراردےکرتحریری شکایت بھیج دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنے ایک ماہ سے زائد وقت گزر چکا ہے اور اس حوالے سے حکومت اپنے 100روزہ پلان پر عمل درآمد کے لیے انتہائی پرجوش دکھائی دیتی ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی 100روزہ پلان کے حوالے سے سرپرائز کا عندیہ دے دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے بتایا کہ پنجاب حکومت وزیر اعظم عمران خان کو 100روزہ پلان کے حوالے سے خوش کن سرپرائز دے گا۔اس حوالے سے پنجاب حکومت کی کابینہ نے پوری دلجمعی سے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔اس ضمن میں نئی نئی وزارتیں سنبھالنے والے وزراء کی جانب سے کچھ جذباتی چیزیں بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔اس کی تازہ ترین مثال گزشتہ روز وزیر جیل خانہ جات کا جیل کا زبردستی دورہ بھی تھا۔
اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ جیل اعجازاصغرنے ہوم سیکرٹری کوخط لکھ کرشکایت کر ڈالی۔خط کے متن کے مطابق وزیرجیل خانہ جات 6افرادکےہمراہ جیل میں داخل ہوئے۔وزیرجیل اوراسٹاف نےعملے سے جیل کی چابی چھین لی۔جس کے بعد وزیرجیل تلخ کلامی کرتے ہوئے موبائل فون لےکرجیل میں داخل ہوگئے۔خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ وزیراوراسٹاف نےعملے کےواکی ٹاکی سیٹ بھی جمع کیےاورنامعلوم افردکوجیل کی چابی دی۔اس موقع پر وزیر جیل خانہ جات خطرناک قیدیوں سے غیر قانونی طور پر بات چیت کرتے رہے۔