محکمہ موسمیات نے ملک میں قبل از وقت سردی کی آمد کی پیشن گوئی کردی

 
0
457

اسلام آباد ستمبر 28 (ٹی این ایس): محکمہ موسمیات نے ملک میں قبل از وقت سردی کی آمد کی پیشن گوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد، شمالی علاقہ جاتا اور پنجاب کے شہروں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم قدرے سرد ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی ملک میں قبل از وقت سردی کی آمد کی پیشن گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جس کے باعث ملک کے کئی علاقوں میں موسم سرد ہو جائے گا۔