مسلم لیگ ن کا نواز شریف کی رہائی کے بعد پہلا سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ

 
0
416

مسلم لیگ ن نے 12اکتوبرکوموچی دروازہ گراؤنڈمیں جلسےکیلیےڈپٹی کمشنرکوخط لکھ دیا
لاہور ستمبر 28 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائی کے بعد پہلا سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مسلم لیگ ن نے 12اکتوبرکوموچی دروازہ گراؤنڈمیں جلسےکیلیےڈپٹی کمشنرکوخط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل سے رہا ہوئے ایک ہفتہ سے زائد گزر چکا ہے اور نواز شریف تاحال خاموش ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں بن رہے۔
اس پر بہت سے سیاسی حلقوں میں نواز شریف کی خاموشی کی باز گشت سنائی دے رہی تھی۔تاہم سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پر اسرار خاموشی کی وجہ سامنے آ گئی ۔دو روز قبل معروف صحافی حبیب اکرم نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے نہ بولنے کی وجہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے علاوہ یہ بھی ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت غلطیاں کرے اور پھر وہ اسکو بنیاد بنا کر عوام میں نکلیں۔
تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی کے بعد اب سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے 12اکتوبر 2018 کو لاہور کے موچی باغ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں مسلم لیگ ن نے 12اکتوبرکوموچی دروازہ گراؤنڈمیں جلسےکیلیےڈپٹی کمشنرکوخط لکھ دیا۔خط کے متن کے مطابق مسلم لیگ ن نے ڈپٹی کمشنر سے استدعا کی ہے کہ جلسہ کے لیے این او سی جاری کیا جائے اور جلسے کو بھرپورسیکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔یاد رہے کہ نواز شریف کی رہائی کے بعد مسلم لیگ ن کی یہ پہلی سیاسی سرگرمی ہوگی جس میں ممکنہ طور پر سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی شرکت کریں گے۔