کرک سے پشاورتک گیس پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حا مل ہے، گورنر شا ہ فرمان

 
0
513

پشاور ستمبر 28 (ٹی این ایس): خیبر پختونخوا کے گور نرشاہ فرمان نے 600 ملین روپے کی لاگت سے ضلع کرک سے پشاور تک پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کو صوبے میں گیس کی کمی کو دور کرنے کے سلسلے میں انتہائی اہمیت کا حا مل منصوبہ قرار دیتے ہو ئے اس کی جلد سے جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ جمعہ کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں سوئی نادرن گیس کی صوبے میں خدمات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
سوئی نادرن گیس کے جنرل منیجر ارباب ثاقب اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر نی1269 ملین روپے کی لاگت سے پشاور کی 5یونین کونسلوںبشمول قاضی آباد ، بڈھ بیر، ماشو خیل ، آفریدی آباد، کگہ ولہ، سلمان خیل، شہاب خیل اور گڑھی نوبت خان کو گیس کی فراہمی کے منصوبوںکا ذکر کیا اور کہا کہ اس کی تکمیل سے علاقے کے لو گوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
گورنر نے اس امر سے اتفاق کیا کہ ضلع کرک سے پشاور تک سوئی گیس کی مین پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کی تکمیل خا ص طور پر موسم سرما کے دوران صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کے سلسلے میں ایک بڑی کامیابی تصور ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف موسم سرما کے دوران گیس کے پریشر کے حوالے سے صارفین کی شکایات کاازالہ ہوگا بلکہ مزید شہری بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
دریں اثنا جنرل منیجر سوئی گیس نے گورنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے صوبے میں قدرتی گیس کی ترسیل کے منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہ ان کا ادارہ فعال انداز سے سرگرم عمل ہے اورنئے منصوبوں پر عملدرآمد کے آغاز کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا یا جا رہا ہے۔انہوں نے یہ یقین بھی دلا یا کہ کرک گیس پائپ لا ئن کی تکمیل جلد سے جلد ممکن بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھا ئے جا ئیں گے۔