تھانہ وارث خان کے دو کانسٹیبل اپنے دو نامعلوم ساتھیوں سمیت ایک ایکس سروس مین کے اغواء میں ملوث نکلے

 
0
749

راولپنڈی ستمبر 29 (ٹی این ایس): سی پی او عباس احسن کی جانب سے تھانہ وارث خان میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن کے باوجود بھی تھانہ کے اندر جرائم کی شرح میں کوئی کمی نہ آئی۔ تھانہ وارث خان کے دو کانسٹیبل اپنے دو نامعلوم ساتھیوں سمیت ایک ایکس سروس مین کے اغواء میں ملوث نکلے۔

مغوی فاروق خان اور اس کے دوست کو پولیس ملازمین نے ہمراہ دو نامعلوم ساتھیوں کے صدر سے اغواء کیا اور “عقوبت خانہ” تھانہ وارث خان میں قید کر دیا۔

پولیس ملازمین، جن کی شناخت باسط رضا (c/6505) اور عدنان حسین (c/6665) کے نام سے ہوئی، نے بعد ازاں مغویان کو جعلی مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکی دے کر پانچ لاکھ رشوت وصول کر کے رہا کر دیا۔

مغوی فاروق خان کی درخواست پر وردی پوش اغواء کاروں کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج