عدالت کو ایسے سمجھوتوں کو رد کرتے ہوئے قانونی کے مطابق کارروائی کرنی چاہئیے، پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس مقدمے پوری ذمہ داری سے دیکھے اور مجرم کو سزا ضرور ملنی چاہئے
لاہور ستمبر 30 (ٹی این ایس): گذشتہ روز عدالت نے ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم اور بھائی وسیم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی تھی۔ مقدمے کے مرکزی مدعی اور قندیل بلوچ کے والد عظیم ماہڑہ نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان حلفی جمع کروایا تھا۔اسی متعلق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے مقدمات کو فساد فی العرض سمجھتے ہوئے عوامی مفاد میں ان کافیصلہ ہونا چاہئے، عدالت کو ایسے سمجھوتوں کو رد کرتے ہوئے قانونی کے مطابق کارروائی کرنی چاہئیے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس مقدمے پوری ذمہ داری سے دیکھے اور مجرم کو سزا ضرور ملنی چاہئے۔