چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ازبکستان کے سفیر فرکت صدیقو کی ملاقات

 
0
568

راولپنڈی جولائی17(ٹی این ایس)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ازبکستان کے سفیر فرکت صدیقو نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ سکیورٹی ‘دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی صورتحال کے امور زیر غور آئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔ازبکستان کے سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کوسراہا