وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا ریجن کے علاقہ کوٹلہ جام بھکر میں7سالہ طالب علم بچے کے قتل کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

 
0
430

سرگودھا جنوری 04 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سرگودھا ریجن کے علاقہ کوٹلہ جام بھکر میں اغواء کر کے پہلی جماعت کے 7سالہ طالب علم بچے کے قتل کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے پولیس حکام کو بچے کے اغواء اورقتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے ۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مقتول بچے کے لواحقین کوہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔