11ارب روپے کے فراڈ کیس میں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

 
0
493

لاہور جنوری 05 (ٹی این ایس): احتساب عدالت نے 11ارب روپے کے ایم این ایم موٹر سائیکل فراڈ کیس میں 29 ملزمان کو بارہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔گزشتہ روز احتساب عدالت میں ملزمان احمد سیال ،ندیم اور محمد رضوان سمیت دیگر کو پیش کیا گیا ۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزمان پر مرکزی ملزم احمد سیال کی معاونت سے عوام سے کروڑوں روپے کی لوٹ مار کا الزام ہے،ملزمان نے ایم این ایم کے نام سے کمپنی کھول کر لوگوں کو سستی موٹر سائیکل پر لوٹا،تمام ملزمان خطیر منافع کے لالچ پر عوام سے رقوم بٹورتے رہے۔ملزمان کی جانب سے نئے کسٹمرز سے وصول رقوم میں سے ہی رقوم پرانے کسٹمرز کو بطور منافع دی جاتی رہی۔احتساب عدالت نے 29ملزمان کو 12روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجواتے ہوئے 17 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔