پاکستان نالائقوں کے حوالے کردیا ،ان کو حکمران بنانے والے خود پچھتا رہے ہیں‘خواجہ سعد رفیق، ملک میں انصاف اور احتساب کے نام پر انتقام ہورہا ہے جو زیادہ دیر نہیں چلے گا،یہ وقت بہت جلد بدلے گا

 
0
369

لاہور جنوری 05 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان نالائقوں کے حوالے کردیا ہے اور ان کو حکمران بنانے والے خود پچھتا رہے ہیں۔لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ منی بجٹ آرہا ہے جو مہنگائی کا طوفان لا رہا ہے۔پاکستان نالائقوں کے حوالے کردیا ہے، ان کو حکمران بنانے والے خود پچھتارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ملک میں انصاف اور احتساب کے نام پر انتقام ہورہا ہے جو زیادہ دیر نہیں چلے گا، یہ وقت بدلے اور بہت جلد بدلے گا۔واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو نیب نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار کر رکھا ہے ۔