چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب کی منگنی ہو گئی، چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی منگنی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی صاحبزادی سے ہوئی

 
0
431

لاہور جنوری 07 (ٹی این ایس): چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی منگنی ہو گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نجم ثاقب کی منگنی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی صاحبزادی سے طے پا گئی ہے۔منگنی کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں سابق چیف جسٹس پاکستان تصدیق حسین جیلانی۔ نامزد چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ ، سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس عمر عطا بندیال۔جسٹس اعجاز الاحسن ، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر، وکلاء اعظم نذیر تارڑ، حسن بھون سمیت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے دیہگر ججز کے ساتھ ساتھ فیملی کے قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔اور اس موقع پر نجم ثاقب اور ردا شہرام کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔دنوں کی منگنی کی تقریب لاہور میں ہوئی تھی۔