2020ء عمران خان کے لیے خطرناک ثابت ہو گا، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور رسان نے پیشگوئی کر دی

 
0
355

کراچی جنوری 07 (ٹی این ایس): پاکستان پپیلز پارٹی کے رہنما منظور رسان کا کہنا ہے کہ 2019ء پاکستان کے لیے اہم ترین سال ثابت ہو گا۔2019ء آئندہ سالوں کی سمت کا تعین کرے گا۔2020ء کپتان کے لیے خطرناک سال ثابت ہو گا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور رسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اور معیشت کے لیے یہ سال اہم ہے۔نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لوگوں کو بے روز گار اور بے گھر کیا۔اس لیے اب عوام ان کے خلاف ہیں۔جس کا نتیجہ انہیں الیکشن میں مل جائے گا۔انہوں نے کہا یہ ریت کا میدان ہے مل کا اس کا مقابلہ کریں گے۔ منظور رسان نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کو آج آزاد دیکھنے کا خواب دیکھ رہا ہوں۔جب کہ دوسری طرف کراچی کی بیکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ جہاں جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمیشرہ فریال تالپور پیش ہوئے۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے علاوہ عدالت میں نمر مجید، شہزاد علی، اقبال خان نوری اور ذوالقرنین مجید بھی پیش ہوئے۔ انور مجید کی میڈیکل رپورٹ بینکنگ کورٹ میں جمع کروائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق انور مجید کو بیماری کے باعث پیش نہیں کیا جاسکتا۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو حتمی چالان جمع کروانے کا حکم دیا جائے جس پر بینکنگ کورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ ہمیں تو سپریم کورٹ نے کارروائی سے روکا ہوا ہے، سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر ہم مزید کارروائی نہیں کرسکتے۔ جس کے بعد عدالت نے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کردی۔