کر اچی ،ڈی آئی جی عبداللہ شیخ نے عارضی بنیاد پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا چارج سنبھال لیا

 
0
461

کراچی جنوری 07 (ٹی این ایس): سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)محکمہ انسداد دہشت گردی عبداللہ شیخ کو عارضی بنیاد پر روز مرہ کے امور چلانے کے لیے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا چارج دے دیا گیا ہے ۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی آئی جی عبداللہ شیخ اس عہدے پر کسی دوسرے افسر کی مستقل تعیناتی تک اپنے فرائض انجام دیں گے ۔