وزیر اطلاعات کی بد زبانی اور بد کلامی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اسکی مذمت کرتے ہیں‘پرویز ملک

 
0
512

, ایٹمی قوت کو آج بھکاری بناکر پیش کیا جارہاہے، پنجاب میں توانائی کے پانچ ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگے‘خواجہ عمران

لاہور جنوری 09 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر اطلاعات کی بد زبانی اور بد کلامی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،(ن) لیگ ان کی میڈیا کے ساتھ اس بد زبانی اور بد کلامی کی شدید مذمت کرتی ہے، ان سے حکومت چل نہیں رہی اور ملک کو پھر اندھیرں کی طرف دھکیل دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اور رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ مہینے ہوئے اور ہر طرف غیر یقینی کی صورت حال ہے،پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر اور عوام سکتے میں ہیں، ایٹمی قوت کو آج بھکاری کی شکل میں پیش کیا جارہاہے۔جبکہ ہم نے ،بجلی کے کارخانے، سی پیک سرمایہ کاری، ایل این جی کے کارخانے، کوئلے کے کارخانے لگائے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرف کی جیل دیکھی ہے ہر ایک نے برا وقت دیکھا ہے خدا کسی کو برا وقت نہ دکھائے یہ چاہتے ہیں ہم ان کے پاس آئیں ایسا نہ ہوگا، واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پنجاب میں توانائی کے پانچ ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگے۔ ایک سو ساٹھ ارب روپے کی بچت کی گئی ۔ پاکستان میں اس کی مثال نہ ملتی۔ تیز ترین طریقے سے یہ منصوبے مکمل ہوئے۔