پی آئی اے کا غیرملکی کریو کے ساتھ ویٹ لیز پر طیارے حاصل کرنے کا فیصلہ

 
0
391

کراچی جنوری 12 (ٹی این ایس): پی آئی اے انتظامیہ نے حکومتی دعوے کے برعکس غیر ملکی کریو کے ساتھ ویٹ لیز پر طیارے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے مقامی افراد کو ملازمتوں کی فراہمی کا اعلان کیا ہے جبکہ قومی ائر لائن غیر ملکیوں کی جانب راغب ہے۔ایک طرف حکومت کی جانب سے کفایت شعاری اور اخراجات میں کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں تو دوسری جانب پی آئی اے نے غیر ملکی کریو کے ساتھ ویٹ لیز پر طیارے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ چھ ماہ کے لئے ویٹ لیز پر ممکنہ چار طیاروں کے حصول کے لئے اشتہار جاری کیا گیا ہے، ویٹ لیز ڈیل میں فی طیارہ فی گھنٹہ کے حساب سے ادائیگیاں کی جائیں گی۔پی آئی اے نے سابقہ دور حکومت میں فی طیارہ 2200 ڈالر فی گھنٹہ کرائے پر حاصل کئے تھے، مہنگے کرائے پر حاصل کئے گئے طیاروں سے ادارے کو نقصان کا سامنا رہا تھا۔ادائیگیوں میں طیارے بمعہ مینٹینس ،انشورنس اور تعینات کریو کی تنخواہ شامل ہیں، ڈارئی لیز کی صورت میں محض ماہانہ لیز ادائیگی کی جاتی ہے، سابقہ حکومت کے دور میں سب سے زیادہ ڈرائی لیز طیارے حاصل کئے گئے۔