حکومت کی کوشش ہے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، معیشت کو بہتر کرنے کے لئے سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں، حکومت کو متوسط طبقہ کا خیال رکھے گی، نئے ٹیکس ایسے لوگوں پر نہیں لگائیں گے، وفاقی وزیر

 
0
408

اسلام آباد جنوری 18 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے ،معیشت کو بہتر کرنے کے لئے سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں ،حکومت کو متوسط طبقہ کا خیال رکھے گی،نئے ٹیکس ایسے لوگوں پر نہیں لگائیں گے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی صنعتوں کے فروغ کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ضمنی بجٹ میں صرف سرمایہ داروں پر ٹیکس لگایا جائے گا۔ نچلے طبقہ پر ٹیکس نہیں لگا رہے‘ ملک کی معاشی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ معیشت کو بہتر کرنے کے لئے سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں لیکن حکومت کو متوسط طبقہ کا خیال رکھے گی۔ نئے ٹیکس ایسے لوگوں پر نہیں لگائیں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے یوٹیلٹی بل میں صرف سرمایہ دار لوگوں پر ٹیکس لگائے۔منسٹرز کالونی میں وزراء کے ایک گھر کا گیس بل 45 ہزار سے 96 ہزار روپے آیا ہے۔ جو لوگ گیس زیادہ استعمال کریں گے وہ اسی تناسب سے بل ادا کریں گے۔ زبیدہ جلال نے کہا کہ حکومت کوشش کرے گی کہ عالمی مالیاتی ادارے کے پاس نہ جانا پڑے۔ ان کی سخت شرائط سے قرضہ نہ لیا جائے اس سے ملک و قوم کو بچائیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے کرپشن کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے۔ آئندہ پانچ سالوں میں ملک سے اس ناسور کا حقیقی معنوں میں خاتمہ کریں گے۔