وزیر خزانہ اسد عمر نے فنانس بل پیش کردیا

 
0
385

چھوٹے سے درمیانی اداروں کیلیے قرضوں پر آمدن پر ٹیکس آدھا کررہے ہیں،چھوٹے بزنس اداروں پر ٹیکس آدھا کیا جارہا ہے،5 ارب کی قرض حسنہ کی اسکیم لارہے ہیں۔فوری طور پر فائلر کی بینکنگ ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جارہاہے۔غریبوں کیلیےگھر بنانے ہیں ،گھربنانےپر مراعات دے رہے ہیں

اسلام آباد جنوری 23 (ٹی این ایس): وزیر خزانہ اسد عمر نے فنانس بل پیش کردیا،حکومت نے فنانس بل میں متعدد ٹیکس آدھے کر دئیے۔قرض حسنہ اسکیم شروع کرنے کا اعلان ،گھر بنانے پرمراعات دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں فنانس بل پیش کر دیا ۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ لوگوں کے دماغ میں ہے کہ کوئی نیا بجٹ پیش کیا جارہاہے۔یہ بجٹ نہیں صنعتی ترقی کیلیے معیشت کی اصلاحات پیش کر رہاہوں۔ایسانہ ہواگلی حکومت آکرآئی ایم ایف کوفون کرےہم تباہی کےدہانےپرآگئےمددکریں۔انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اپوزیشن نے حکومتیں کیں،دل کھول کر غلطیاں بھی کیں۔ان کے پاس 10سال حکومت رہی کیا معیشت چھوڑ کر گئے۔انکا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے میڈیم ٹرم اکنامک فریم ورک پیش کریں گے۔سال ختم ہوا تو بجٹ خسارہ 6.6 فیصد تھا۔قرضہ عوام نے ادا کرنا ہوتا ہے۔یہ ملک کو ڈھائی سے 3 ہزار ارب روپے کا مقروض کرکے چلے گئے۔خسارہ ڈیڑھ سو ارب روپے تک پہنچا دیا گیا۔ریلوے ، پی آئی اے ، پاکستان اسٹیل میں رکارڈ خسارہ رہا ۔یہ جھوٹ کا پلندہ عوام کو سناتے رہے ،کاش ان کا ضمیر جاگتا۔عوام سمجھتی ہے مشکل فیصلے ناگزیر تھے۔اپنی کارکردگی کا کہنا تھا کہ عوام سمجھتی ہے مشکل فیصلے ناگزیر تھے۔تجارتی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے۔برآمدات بڑھی ہیں اور درآمدات کم ہوئی ہیں۔ہماری محصولات اور اخراجات میں توازن تک معیشت ٹھیک نہیں کرسکتے۔ہم عوام کو اپنا حکمران سمجھتے ہیں۔ہم خادم اعلیٰ بولتے نہیں ، سمجھتےہیں ۔غریبوں کے لیے گھر بنانے ہیں۔چھوٹے سے درمیانی اداروں کیلیے قرضوں پر آمدن پر ٹیکس آدھا کررہے ہیں۔چھوٹے بزنس اداروں پر ٹیکس آدھا کیا جارہا ہے۔5 ارب کی قرض حسنہ کی اسکیم لارہے ہیں۔غریبوں کیلیےگھر بنانے ہیں ،گھربنانےپر مراعات دے رہے ہیں۔چھوٹے گھروں پر بینک قرض آمدنی کا ٹیکس39 سے کم کرکے 20 فیصد کررہے ہیں۔پانچ ارب روپے کا ریوالونگ فنڈ قائم کررہے ہیں۔نان فائلر800 سے 13 سو سی سی تک گاڑی خریدسکے گا۔ویلتھ ٹیکس سال میں دو مرتبہ جمع کرایاجائے گا۔