الیکشن کمیشن کاامیدواروں کے انتخابی اخراجات کی جانچ پڑتال کافیصلہ

 
0
344

امیدواروں کوہرصورت انتخابی اخراجات کی تفصیل دینی ہوگی‘حد سے زیادہ اخراجات کرنیوالے امیدوار کیخلاف کارروائی ہوگی‘الیکشن کمیشن
اسلام آباد جولائی 16(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی جانچ پڑتال کافیصلہ کر لیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوارکیلئے اخراجات کی حد 40 لاکھ روپے ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوارکیلئے انتخابی اخراجات کی حد 20 لاکھ روپے ہے اور انتخابی اکاؤنٹ کے علاوہ کسی اوراکاؤنٹ سے اخراجات کی اجازت نہیں۔الیکشن کمیشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کوہرصورت انتخابی اخراجات کی تفصیل دینی ہوگی اور تفصیلات ملنے کے 90 روزبعداکاؤنٹس کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ حد سے زیادہ اخراجات کرنیوالے امیدوارکیخلاف کارروائی ہوگی۔