دہشت گرد اور امن دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ‘ چیئرمین سینیٹ 

 
0
544

محمد صادق سنجرانی کا سابق سینیٹر داؤد خان اچکزئی ایڈووکیٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ‘خیریت دریافت کی
اسلام آباد جولائی 16(ٹی این ایس)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا اے این پی کے رہنما و سابق سینیٹر داؤد خان اچکزئی ایڈووکیٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ ۔محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر داؤد خان اچکزئی کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

محمد صادق سنجرانی نے اے این پی کے رہنما پرکوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد اور امن دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔۔چیئرمین سینیٹ نے اس واقعہ کے ذمداروں کا جلد تعین کرنے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ۔ محمد صادق سنجرانی نے سابق سینیٹر کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔صادق سنجرانی نے داؤد اچکزئی کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔