سرگودھا میں مستونگ کے سانحہ کے بعد سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن ردالفساد تیز کر دیا گیا

 
0
289

سرگودہا جولائی 16(ٹی این ایس)سرگودھا میں مستونگ کے سانحہ اور سیاسی سرگرمیوں پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر کے سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن ردالفساد تیز کر دیا گیا۔سرگودھا شہر میں ڈی ایس پی ایس ڈی پی اوسٹی سرکل کی نگرانی میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاون کے علاقہ چک 50شمالی وگردونواح میں سرچ آپریشن کر کے20سے زائد مکانات اور30سے زائد اشخاص کے کوائف کی تصدیق بذریعہ بائیو میٹرک کی گئی۔اسی طرح تھانہ سٹی کے علاقہ بلاک 16، نوری گیٹ وگردونواح میں سرچ آپریشن کر کے30سے زائد مکانات اور40سے زائد اشخاص کے کوائف کی تصدیق بذریعہ بائیو میٹرک کی گئی۔اس سرچ آپریشن میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاون ،تھانہ سٹی ، سیپشل برانچ، سیکیورٹی برانچ، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں نے حصہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف گھرا تنگ کیا جا رہا اور ضلع بھر میں سرچ آپریشن کو تیز کر دیا گیا ہے۔