کراچی، آغا سراج درانی کی گرفتاری کے خلاف پیپلز پارٹی خواتین ونگ کا احتجاجی دھرنا

 
0
359

کراچی فروری 25 (ٹی این ایس): اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ احتجاجی دھرنا پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، وقار مہدی، راشد ربانی شگفتہ جمانی، شاہدہ رحمانی کی سربراہی میں دیا گیا۔ خواتین کیجانب سے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر نیب کا کالا قانون نا منظور کی نعرے بازی کی گئی۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ اسپیکر کو اسلام آباد سے نیب نے غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیااسپیکر کے گھر میں نیب اہلکاروں نے گھس کر چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیاالزامات تو وزیراعظم علیمہ خان۔پرویز خٹک اور دیگر پر بھی ہیں ان کو کیوں نہیں گرفتار کیا جاتا۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ کسی کی ڈکٹیشن پر پیپلز پارٹی کو حراساں نہیں کیا جا سکتا۔وفاقی حکومت عوام دشمن ہے۔آمریتوں کا مقابلہ کیا ہے تو اس وفاقی حکومت کا بھی مقابلہ کرسکتے ہیں۔سندھ والے نہ بموں سے ڈرے ہیں نہ گولیوں سے ڈرے ہیں نہ ہی ڈرینگے۔وزیراعظم۔عمران خان نے قرضہ لینے پر خودکشی کرنے کا اعلان کیا تھا اب خودکشی کی تاریخ دے دیں۔انہوں نے کہا کہ جو نیب افسران اسپیکر کے گھر میں داخل ہوئے ان افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔ لیڈرشپ نے کال دی تو ملک میں دما دم۔مست قلندر کرکے دکھائینگے۔#