آرمی چیف نے جی ایچ کیو کا جائزہ لیا ، آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

 
0
441

راولپنڈی فروری 25 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کو ر ہیڈ کواٹر ز کا جائزہ لیا ،آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کور ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا کورکمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا آرمی چیف نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر تیاریوں کا جائزہ لیا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔