راولپنڈی (ٹی این ایس) راولپنڈی نواب کالونی گلی نمبر3;واپڈا حکام کی نااہلی، ننگی تاریں انتہائی خطرناک

 
0
32

راولپنڈی (ٹی این ایس);واپڈا حکام کی نااہلی، لٹکتی ننگی تاریں عوام کیلئے وبال جان بن گئیں بارش کے موسم میں کسی بھی وقت حادثہ ہو سکتا ہے, تفصیلات کے مطابق محلہ نواب کالونی گلی نمبر3 مین اسٹریٹ شہید مظہر علی مبارک راولپنڈی مین پول پر واپڈا کی انتہائی خطرناک ننگی تاریں ہیں, بجلی کے پول ننگی پر سے یہ تاریں دیواروں پر لٹک رہی ہیں جوبھی ہیں۔گزشتہ سال اس محلہ میں واپڈا کی غفلت سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔علاقہ مکینوں نے کئی بار واپڈا اہلکاروں کا آگاہ کیا مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوئے۔مکینوں نے آ ئیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ راولپنڈی نواب کالونی گلی نمبر3میں جگہ جگہ لٹکتی تاریں جو کہ کسی بھی جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ان کو فوری طور پر درست کیا جائے۔مکینوں نے وزیر اعظم شہباز شریف , وزیر واپڈا سے ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے