جاپان وزیراعظم عمران خان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے متاثر

 
0
341

پاکستان کے ساتھ تعلق 6 دہائیوں پر محیط ہے، جاپانی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد مارچ 12 (ٹی این ایس): جاپان نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے جاپانی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔کمپنی کے چیف ایگیزیکٹوکیمی ہائیڈ نے وزیراعظم عمران خان کو سرمایہ کاری پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلق چھ دہائیوں پر محیط ہے۔ہم موجود حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے متاثر ہوئے ہیں۔حکومت جاپان نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے جاپانی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔سرمایہ کاری میں آسانی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے انفراسٹرکچر انوسمنٹ بینک نے راولپنڈی رنگ روڈ سمیت پاکستان میں 4 نئےمنصوبوں میں مزید ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر چکے ہیں۔۔اے آئی آئی بی کیپاکستان میں سرمایہ کاری کا مجموعی حجم ایک ارب 40کروڑ ڈالر سے زیادہ ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار اے آئی آئی بی کے کمیونیکشن و ڈویلپمنٹ شعبے کی سربراہ لورل او سٹفیلڈ اور پرنسیپل اکانومسٹ جینگ پنگ تھیا نے پریس کانفرس کے دوران کیا تھا،بینک نمائندوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ ، شہروں اور دیہات میں پانی اور توانائی کی فراہمی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری زیر غور ہے۔ جس کی آئندہ دو ماہ میں منظوری دی جائے گی۔کراچی میں ریپڈ ٹرانٹ ،منصوبے کے لیے دس کروڑ ڈالر، راولپنڈی روڈ منصوبے میں 40کروڑ ڈالر، لاہور میں پانی اور ویسٹ واٹر مینجمنٹ پروجیکٹ کے لیے 40کروڑ ڈالر اور کراچی میں پانی اور سیورج کے منصوبے کے لیے 16 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔