محکمہ اوقاف کے تحت مزارات کے بجلی کے بلز 2کڑور61لاکھ 50ہزار838روپے تک پہنچ گئے

 
0
394

کراچی مارچ 12 (ٹی این ایس): محکمہ اوقاف کے تحت کراچی مزارات کے بجلی کے بلز 2کڑور61لاکھ50ہزار838روپے تک پہنچ گئے جبکہ مساجدوں کے بجلی کے بلز 1کڑور 19لاکھ 57ہزار 271روپے تک پہنچ چکے ہیں ۔ گلوبل فائونڈیشن کے چیئرمین محمد احمد کے مطابق محکمہ اوقاف کیخلاف عدالت جانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے ۔انکا کہنا ہے کہ گلوبل فائونڈیشن کی لیگل کمیٹی کے سرپرست ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ناصر رضوان خان کی قیادت میں 27وکلا پر مشتمل کمیٹی نے 25 فروری کو محکمہ اوقاف کو ایک قانونی نوٹس بھی جاری کیا تھا جس کے جواب کیلئے 15دن کی مہلت دی گئی تھی ۔25فروری کو بھیجے گئے قانونی نوٹس کا محکمہ اوقاف نے ابتک کسی بھی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ محکمہ اوقاف کو بھیجے گئے قانونی نوٹس کا وقت کل ختم ہوجائے گا جس کے بعداس عوامی مسئلے کوعدالت لیکر جائیں گے۔اب تک کی اطلاع کے مطابق کراچی کے مختلف مزارات کی بجلی اب بھی کاٹی جارہی ہیں، کے الیکٹرک کی جانب سے بلوں میں بجلی کاٹنے کا نوٹس بھی موصول ہورہا ہے ۔اس مسئلے پر زائرین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ کراچی میں محکمہ اوقاف کے تحت آنے والے مزارات جن میں درگاہ منگھوپیر کا بل 1کروڑ 19لاکھ 66ہزار روپے، قطب عالم شاہ بخاری مزار نز دجامع کلاتھ کا بل 51لاکھ 14ہزار روپے، غائب شاہ مزار کیماڑی کا بل18لاکھ 95ہزاررروپے، حضرت عبد الله شاہ غازی مزار کلفٹن کا بل 22لاکھ 87ہزار روپے، درگار محمود شاہ بخاری فیڈرل بی ایریا کا بل 10 لاکھ 02ہزار روپے، نوری شاہ مزار تین ہٹی کا بل 20لاکھ63ہزار روپے، سید سرمست علی مزار ماڑی پور روڈ کا بل 7ہزار روپے، پیر احمد شاہ بخاری بھیم پورہ کا بل 01لاکھ 04ہزار روپے، دولہا شاہ سبزواری مزار کا بل 01 لاکھ 54ہزار روپے، نور شاہ غازی اچھی قبر کھاردر کا بل 02لاکھ 63ہزار روپے، چھٹن شاہ مزار کھارادر 02لاکھ 70ہزار روپے، سخی سلطان شاہ بخاری کالا پل کا بل 02لاکھ 59ہزار روپے، زندہ شاہ مزار اکبر روڈ صدر کا بل 7لاکھ 61ہزار روپے ہوچکا ہے جبکہ محکمہ اوقاف کے تحت مساجدوں جن میں عربی شیدی مسجد لیاری کا بل 04لاکھ 88ہزار روپے، عثمان غنی مسجد سیکٹر 36تیسر ٹائون کا بل 05لاکھ 58ہزار روپے، صدیق اکبر مسجد 35B تیسر ٹائون کا بل 05لاکھ 92ہزار روپے، جامع مسجد راشدیہ نیو کراچی کا بل 06لاکھ 96ہزار روپے، جامع مسجد حجازی بریگڈ پولیس اسٹیشن کا بل 10لاکھ 97ہزار روپے، جامع مسجد الفلاح PECHSکا بل 20لاکھ 63ہزار روپے، محمد ی مسجد پلاٹ نمبر 664Aگلبہار نزد زمیندار ہوٹل کا بل 31لاکھ 92ہزار روپے، کھتری مسجد کھجور بازار کا بل 50ہزار روپے ، غائب شاہ بخاری مسجد کیماڑی کا بل 9ہزار روپے، طیبہ مسجد بلاک 2،PECHSکا بل03لاکھ 60ہزار روپے، سید جمال شاہ بخاری مسجد کھارادر کا بل 01لاکھ 19ہزار روپے، جامع مسجد خلفائے راشدین سائٹ ایریا کا بل 03لاکھ 57ہزار روپے، مسجد فاروق اعظم سیکٹر 35Aتیسر ٹائون کا بل 03لاکھ 71ہزار روپے، جامع مسجد احباب ناظم آباد نمبر 03کا بل 03لاکھ 93ہزار روپے، کھتری مسجد کھارادر کا بل 03لاکھ 94ہزار روپے، جامع مسجد معمور خالد بن ولید روڈ کا بل 05لاکھ 17ہزار روپے، جامع مسجد قباء سیکٹر 36B تیسرٹائون کا بل 05لاکھ روپے ہوچکا ہے۔اس عوامی مسئلے کے حل کیلئے گلوبل فائونڈیشن نے 27وکلا پر مشتمل لیگل کمیٹی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ناصر رضوان خان کی قیادت میں تیار کرلی ہے۔ جسمیں ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ہاشم صدیقی،مرزا آصف بیگ، آفتاب یار خان، راحیل الدین، محمد اسلم ملک، سید مسرور احمد، جاوید احمد چانڈیو، زیشان اکبر علی، کامران علی کشمیری، چوہدری کاشف غفار، سمیہ طارق، خورشید حسین شاہ، شوکت قائم خانی، جاوید صدیقی، علی محمد لاسی، شفقت مسیح، عباس حیدر جعفری، جاوید عمران رانجھا، سید عروج مرتضیٰ، خالد محمود، امبر خان، قاری رفیع احمد، سلیم کیریو، محمد رمضان اعوان ، محمد اسلم مغل، محمد یوسف، محمد یونس سمیت دیگر وکلا شامل ہیں۔