حکومت بیرون ملک سے 530ملین روپے کی غیر قانونی دولت ریکور کرنے میں کامیاب

 
0
337

اسلام آباد مارچ 12 (ٹی این ایس): حکومت کا ریکوری یونٹ بیرون ملک سے 530 ملین روپے کی رقم ریکور کرنے میں کامیاب ہوگیا، ریکور کی جانے والی تمام رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے غیرقانونی دولت واپس لانی میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، وفاقی حکومت کا ریکوری یونٹ 530ملین روپے کی بڑی رقم ریکور کرنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ مزید ریکوریاں جاری ہیں۔ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ رقم غیر ملکی جائیداد اور غیر ملکی اکائونٹس کی مد میں ریکور کی گئی ہے۔ریکور کی جانے والی تمام رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سب سے بڑی ریکوری سنگا پور میں آف شور اکائونٹ کی مد میں کی گئی ، بعض وجوہات کی بنا پرسنگاپور آف شوراکائونٹ کی تفصیلات کوخفیہ رکھاجارہاہے یہ رقم اکائونٹ میں خفیہ طورپر رکھی گئی تھی۔ذرائع نے مزید بتایا ریکوری ایف آئی آے، ایف بی آراوردوسرے اداروں کی مدد سے کی گئی ،چند ماہ میں سات ارب روپے سے زائد کی مزید ریکوری کاامکان ہے۔بتایاجا رہا ہے کہ چھوٹے پیمانے سے شروع ریکوری میں تیزی لانے کے مزیداقدامات جاری ہے، بیوروکریسی کے تاخیر ی حربوں کے باوجود ریکوری میں تیزی کے لئے قانونی رکاوٹیں دور کرنے پر کام جاری ہے۔دوسری جانب حکومت نے ریکوریوں کے آغاز کو اہم پیشرفت قرار دے دیا ہے۔