ایف آئی اے نے لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دیکر نازیبا ویڈیو بنانیوالے دو طالبعلموں کو گرفتار کر لیا

 
0
423

لاہور مارچ 18 (ٹی این ایس): وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے )نے مریدکے میں چھاپہ ما ر کر لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر نازیبا ویڈیو بنانے والے دو طالبعلموں کو گرفتار کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے مریدکے میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں طالب علموں حسنین اور طاہر کو گرفتار اورمقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔دونوں طالب علموں نے لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر ان کی نازیبا ویڈیو تصاویر بنائیں اور پھر بلیک میل کرتے رہے۔ویڈیو بنانے کے بعد لڑکیوں سے شادی سے انکار کر دیا گیا۔