سی ڈی اے نے آئی جے پرنسپل روڈ کی توسیع، بہالی اور اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ شعبوں کو منصوبے کاپی سی II تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے

 
0
439

اسلام آباد مارچ 23 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے آئی جے پرنسپل روڈ کی توسیع، بھالی اور اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ شعبوں کو منصوبے کاپی سیIIتیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے لئے 30ملین کا PC-IIاگلے دس دنوں میں تیار کر دیا جائے گا جبکہ5ملین روپے ٹوکن کے طور پر فنڈز مختص کرنے کے لئے فنانس ونگ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 
آئی جے پرنسپل روڈ کو بنیادی طور پر ہلکی ٹریفک کے لئے بنایاگیا تھا تا ہم 2008 میں بھاری ٹریفک کو بھی اس روڈ پر شفٹ کر دیا گیا۔ جب سے بھارتی ٹریفک بشمول ٹریلرز، ٹرک اور بسیں وغیرہ کو اس شاہراہ پر چلنے کی اجازت ملی جس کے بعد سڑک کی حالت روز بروز خراب ہوتی چلی گئی کیونکہ یہ سڑک بھاری ٹریفک کے لئے ڈیزائن ہی نہیں کی گئی تھی علاوہ ازیں روزانہ کی بنیاد پر بہت سے ٹریفک کے حادثات بھی روزنما ہو رہیں جبکہ سڑک پر ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے اکثر اوقات ٹریفک بھی جام رہتی ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران اس سڑک پر کسی قسم کی تعمیر و مرمت کا کام نہیں کیا گیا تا ہم سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے اس سڑک کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر اس روڈ کی توسیع، بحالی، بہتری، گریڈپریشن فسیلٹی اور بھاری ٹریفک کے لئے کنکریٹ لین کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
سی ڈی اے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے بعدPC-I پی ایس ڈی پی ایلوکیشن کے لئے وفاقی حکومت کو پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئی جے پرنسپل روڈاسلام آباد کی ایک اہم شاہراہ ہے جو نہ صرف پیر ودہائی،9thایونیو، اسٹیڈیم روڈ، پنڈوڑہ چونگی، نیو کٹاریاں، ڈھوک حسو اور فیض آبا دسے آنے والی ٹریفک کے دباؤ کو برداشت کرتی ہے بلکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سے جڑواں شہروں میں داخل ہونے والی ٹریفک کے لئے ایک اہم راستہ ہے جس کے باعث اس کی اپ گریڈیشن نہایت ضروری ہے۔