وزیراعلی سندھ کے حکم پر غریب بچی برنس وارڈ میں داخل , بچی کے والد منٹھار پھلپوٹو نے وزیراعلی سندھ کو فیس بک پر علاج کیلئے اپیل کی تھی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

 
0
427

کراچی مارچ 26 (ٹی این ایس): وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے خیرپور کی غریب بچی زہرہ کو کراچی بلا کر سول اسپتال کے برنس وارڈ میں داخل کر ادیاہے۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے بچی زہرہ کو کراچی بلا کر سول اسپتال کے برنس وارڈ میں داخل کر ادیاہے۔وزیراعلی سندھ نے بچی کے بہتریں علاج کے احکامات دیئے ہیں۔بچی زہرہ کا جسم 13 فیصد جھلس گیا ہے، غربت کے باعث انکے والدین بچی کا علاج کروانے سے قاصر تھے۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق بچی کے والد منٹھار پھلپوٹو نے وزیراعلی سندھ کو فیس بک پر علاج کیلئے اپیل کی تھی۔